سوال 7314

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
ایک سوال یہ تھا کہ ایک شخص عشاء کی نماز میں داخل ہوا اس کی تین رکعات نکل گئی تھی اور اس کو ایک رکعت ہی ملی تو امام کے سلام ہوتے ہی جب مقتدی کھڑا ہوگا اپنی دوسری رکعت کے لیے تو کیا اس میں وہ رفع الیدین کرے گا یا نہیں
اسی طرح فجر کی نماز کے بارے میں بھی بتائیں کہ اگر ایک رکعت نکل گئی تو دوسری رکعت پر کھڑے ہو کر مقتدی رفع الیدین کرے گا یا نہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمة الله و برکاته
نہیں کرے گا، جس رکعت میں وہ امام کے ساتھ شامل ہوا ہے، وہ اسکی پہلی رکعت ہے، اس حساب سے وہ اپنی نماز مکمل کرے گا، مثلاً وہ امام کے ساتھ آخری رکعت میں شامل ہوا، وہ اسکی پہلی ہے، امام سے سلام پھیرا، اب جو وہ رکعت پڑھے گا وہ اسکی دوسری ہے، اور دوسری رکعت میں رفع الیدین نہیں، البتہ جب وہ دوسری رکعت کے بعد تشہد سے کھڑا ہوگا تب وہ رفع الیدین کرے گا
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دو رکعتیں پڑھ کر (تیسری رکعت کے لیے) کھڑے ہوتے، تو «الله اكبر» کہتے، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے
[سنن ابي داؤد حدیث نمبر : 743]
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ