سوال 7120

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا حال ہے آپ کا استاذ محترم سوال ہے کہ جانوروں کو گالی دینا کیسا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، جانور تو آپ کی بات نہیں سمجھے گا، لیکن آپ کی زبان سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ ریکارڈ ہو رہا ہوتا ہے۔
(ما یلفظ من قول الا لدیہ رقیب عتید)
اگر آپ گالی دیں گے تو وہ آپ کے نامہ اعمال میں ضرور لکھی جائے گی۔ ویسے بھی، ایک جگہ تو خاص طور پر منع کیا گیا ہے کہ مرغے کو بھی گالی نہ دیں کیونکہ وہ سحری یا نماز کے لیے جگانے کا باعث بنتا ہے۔
سنن ابی داؤد میں زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:

لَا تَسُبُّوا الدِّيكَ، فَإِنَّهُ يُوقِظُ لِلصَّلَاةِ

“مرغ کو گالی نہ دو، کیونکہ یہ نماز کے لیے جگاتا ہے۔” [سنن ابی داؤد: 5101]

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ