سوال 7119

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم سوال تھا کبوتر باز اس پر کیا حکم لگ سکتا ہے اور ویسے رکھنا کیسا ہے اس کے متعلق وضاحت فرما دیں۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دیکھیں، جہاں تک گھر میں کبوتر پالنے کی بات ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ مرغیوں یا طوطوں کی طرح آپ کبوتر بھی شوق سے رکھ سکتے ہیں، بس شرط یہ ہے کہ آپ ان کے دانے پانی اور آرام کا پورا خیال رکھیں۔
لیکن مسئلہ وہاں آتا ہے جہاں اسے کبوتر بازی بنا لیا جائے۔ سیٹیاں بجا کر دوسروں کے پرندے پکڑنا، اپنے کبوتروں کو گھنٹوں اڑنے پر مجبور کرنا اور اسی کھیل تماشے میں مگن رہنا درست نہیں۔ حدیث مبارکہ میں بھی ایسے فضول کام میں وقت برباد کرنے والے کی مذمت کی گئی ہے۔ جب یہ شوق انسان کو نمازوں سے غافل کر دے، اخلاقیات سے دور کر دے اور وقت ضائع کرنے کا سبب بنے تو یہ بالکل غلط ہے۔ ایک سمجھدار انسان کو ایسا اوچھا پن زیب نہیں دیتا جو اسے دنیا اور آخرت کے ضروری کاموں سے دور کر دے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ