سوال 7129
السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
محترم علماء کرام
ایک شخص نے خواب میں اپنی تین میں سے دو بیٹیوں کو دیکھا کہ وہ قبرستان میں ہیں اور مردوں کا گوشت کھا رہی ہیں پھر وہ ہلکان ہوجاتی ہیں یعنی باؤلی ہو جاتی ہیں تو وہ انہیں گھر کا کر بند کر دیتا ہے۔ دوسرے دن اسے خواب آتا ہے کہ اس کی ایک بیٹی وفات پا گئی ہے۔
مہربانی فرما کر تعبیر کر دیں ۔ بندہ بہت پریشان ہے۔
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عمومی طور پہ اس کی تعبیر اس بات سے کی جاتی ہے کہ یہ بچیاں شاید غیبت میں چغلی میں ملوث ہیں۔ تو ان کی اصلاح کرنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




