سوال 7419

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے خواب دیکھا کہ میں مسجدِ نبوی ﷺ میں سو رہا تھا۔ پھر میں اٹھا اور وضو کیا۔ واپس آیا تو میرے سامنے دو کتابیں رکھی گئی تھیں۔ ایک قرآنِ پاک تھا، جس کی جلد سبز رنگ کی تھی، اور دوسری براؤن رنگ کی تھی۔ وہ قرآنِ پاک سے چھوٹی تھی، لیکن معلوم نہیں وہ کون سی کتاب تھی۔ میں نے قرآنِ پاک اٹھا لیا اور اسی کے ساتھ میری آنکھ کھل گئی۔ اس کے تقریباً پندرہ سے بیس منٹ بعد فجر کا وقت ہو گیا۔
شیخ محترم اس خواب کی تعبیر فرما دیں۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآن مجید جو ہے وہ رہتی دنیا تک رشد و ہدایت کا باعث ہے اور آخری الہامی کتاب ہے۔ بس یہی پیغام ہے کہ قرآن کے مقابلے میں کوئی کتاب نہیں آنی چاہیے کسی کا قول اور فعل عمل نہیں آنی چاہیے۔ اور کتاب اللہ کو وقت دیں برکت کے لیے قیامت کے دن شفاعت کے لیے، قبر میں نجات کے لیے دنیا میں کامیابی کے لیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ