سوال 7245
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ کیا عورت اپنا حق مہر اپنے والدین کو بطورِ تحفہ دے سکتی ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عورت کو ملنے والا حق مہر اس کی ملکیت ہے وہ جو چاہے کرے۔ والدین کو تحفہ بھی دے سکتی ہے۔
البتہ شریک حیات کی رضامندی اور اعتماد اس طرح کے معاملات میں ایک اچھا اثر چھوڑتے ہیں، اس کا بھی لحاظ ہونا چاہیے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




