سوال 7236
کیا رشتہ کے وقت مخطوبہ کے ولی کے لیے اس کے عیوب کو ظاہر کـرنا واجب ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عرف کو دیکھ لیا جائے، البتہ وجوب اور عدمِ وجوب کی بحث سے ہٹ کر صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ اگر کوئی ایسی بات موجود ہو جسے چھپانے سے بعد میں فساد، جھگڑا یا گھریلو مسائل پیدا ہو سکتے ہوں، تو اسے پہلے ہی واضح کر دینا چاہیے۔ کیونکہ بعد میں یہی چیز اختلاف، بداعتمادی اور گھر کی بربادی کا سبب بن سکتی ہے۔
لہذا اگر کوئی ایسا عیب یا معاملہ ہے جس کا نکاح والی زندگی پر اثر پڑتا ہے اور جسے بیان کیا جا سکتا ہے تو اسے بیان کر دینا چاہیے۔
یہ کہنا کہ پہلے یہ طے کریں کہ فرض ہے، واجب ہے، سنت ہے، مستحب ہے، مندوب ہے، مکروہ ہے یا مباح ہے، اصل مقصود نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




