سوال 7513

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مشائخ کرام رہنمائی فرمائیں جزاکم اللہ خیراً
کیا نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اہل خانہ سے ایسی کوئی بات صحیح سند کے ساتھ ملتی ہے کہ جب نماز کا وقت ہوتا تو نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نماز کے لیے ایسے نکل جاتے جیسے ہمیں جانتے ہی نہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمة الله و برکاته
نہیں ایسی تو حدیث نہیں، البتہ یہ بات ثابت ہے، اسود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:

سَأَلْتُ عَائِشَةَ مَا كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: كَانَ يَكُونُ فِي مِهْنَةِ أَهْلِهِ، تَعْنِي خِدْمَةَ أَهْلِهِ، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ خَرَجَ إِلَى الصَّلاَةِ

میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول کریم ﷺ اپنے گھر میں کیا کیا کرتے تھے آپ نے بتلایا کہ حضور ﷺ اپنے گھر کے کام کاج یعنی اپنے گھر والیوں کی خدمت کیا کرتے تھے اور جب نماز کا وقت ہوتا تو فوراً (کام کاج چھوڑ کر) نماز کے لیے چلے جاتے تھے۔
[صحیح البخاري حدیث نمبر : 676]
جس روایت کی طرف آپ اشارہ کررہے ہیں محدث سبکي نے اس کے بارے میں (لم أجد له إسنادا) لکھا ہے
[طبقات الشافعية الكبرى : 6/294]

فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ