سوال 7248

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال ہے کہ اگر ہم قرآن کی کوئی سی بھی آیت کو وظیفہ بنا کے پڑھ لیں تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جی ہاں وظیفہ پڑھ سکتے ہیں قرآنی آیات کو بطور وظیفہ بنا سکتے ہیں۔ قرآن مکمل شفاء ہے۔ البتہ اپنے عدد کو تعداد کو اور اس مخصوص آیت کو یا آیات کو حرف آخر نہیں سمجھنا چاہیے کہ بس یہی کروگے تو ہوگا۔ ممکن ہے آپ کا تجربہ سورہ کوثر پہ ہو اور کسی اور کا تجربہ سورہ اخلاص پر ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ