سوال 7307
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نمازِ عشاء کی دوسری رکعت میں امام صاحب نے سورۃ فاتحہ مکمل پڑھی، پھر اس کے بعد دوسری سورت کی تلاوت شروع کی۔ سورت کے آخری لفظ پر بھول ہوگئی۔ مقتدیوں نے لقمہ دیا، لیکن امام صاحب نے لقمہ قبول نہیں کیا اور اسی حالت میں رکوع میں چلے گئے۔
اس صورت میں کیا امام پر سجدۃ سہو واجب تھا یا نہیں؟ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیراً۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایسی صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں تھا۔ کر لیا تو بھی ٹھیک ہے نہیں کیا تو ٹھیک ہے حرج کوئی نہیں لازم نہیں تھا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



