سوال 7205
السلام علیکم کیا مسجد قبا کی طرف ثواب کی نیت سے سفر کیا جا سکتا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جن تین مسجدوں کی طرف خصوصی ثواب اور خصوصی برکت کے حصول کے لیے سفر کی اجازت ہے اس میں مسجد قباء شامل نہیں ہے۔ اس میں مسجد حرام بیت اللہ ہے، مسجد اقصیٰ ہے اور مسجد نبوی ہے۔ قباء کا تو یہی ملتا ہے باوضو ہو کے جائیں دو رکعت پڑھیں اور عمرے کا ثواب لے لیں۔ بس یہی نیت ہونی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




