سوال 7239

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مہمان کا گھر میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مہمان کا میزبان کے گھر میں نماز ادا کرنا صحیح اور درست ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی دادی، مُلیکہ رضی اللہ عنہا کے ہاں دعوت پر تشریف لے گئے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں نماز بھی پڑھائی تھی۔ اسی طرح اس قسم کے اور بھی واقعات ملتے ہیں۔
اس مسئلے میں ممانعت کی کوئی دلیل موجود نہیں۔ لہٰذا جو چیز اصل میں جواز پر قائم ہو اور اس کے خلاف کوئی دلیل نہ ہو، وہ جائز ہی رہتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ