فضیلتہ الشيخ مولانا داؤد صاحب حفظہ اللہ (انچارج :لائبریری جامعہ سلفیہ فیصل آباد) کا مختصر تعارف

رَضِينَا قِسْمَةَ الْجَبَّارِ فِيْنَا لَنَا عِلْمٌ وَلِلْجُهَّالِ مَالُ
لِأَنَّ الْمَالَ يَفْنَى عَنْ قَرِيبٍ وَإِنَّ الْعِلْمَ بَاقٍ لَا يَزَالُ}
“ہم اللہ تعالٰی کی تقسیم پر راضی ہیں کہ اس نے ہمیں
علم دیا ہے اور جاہلوں کو مال۔
اس لئے کہ مال عنقریب ختم ہوجائے گا اور علم
ہمیشہ باقی رہے۔محمد داؤد بن بوہڑھ محمد 15 جولائی 1976 کو فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے( چک نمبر 70 گ۔ب ) کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔
والد صاحب زمیندار تھے۔ ابتدائی تعلیم گاؤں سے ہی حاصل کی ۔میٹرک تک کی تعلیم گاؤں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سے حاصل کی۔ دینی تعلیم کا شوق گھر کے ماحول سے ملا ۔مولانا داؤد صاحب نے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ ناظرہ قرآن، ترجمہ قرآن ،تفسیر قرآن، بلوغ المرام، مشکاۃ المصابیح ،گاؤں میں ہی پڑھیں۔
●مزید حصول تعلیم کے لیے 1993 کو فیصل آباد کے معروف ادارہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں داخلہ لیا۔
جن مشائخ کرام سے کسب فیض کیا
(1)شیخ الحدیث والتفسیر مولانا داؤد مدنی رحمہ اللہ۔
(2)فضیلتہ الشيخ حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ ۔
(3)فضیلتہ الشيخ حافظ عبد العزیز علوی حفظہ اللہ ۔
(4)فضیلتہ الشيخ مولانا محمد یونس بٹ رحمہ اللہ ۔
(5)پروفیسر محمد یٰسین ظفر صاحب حفظہ اللہ۔
(6)فضیلتہ الشيخ مفتی عبدالحنان زاہد صاحب حفظہ اللہ۔
(7)شیخ الحدیث حافظ محمد شریف صاحب حفظہ اللہ۔
(8)فضیلتہ الشيخ مولانا محمد اسماعیل مالدیپی رحمہ اللہ
(9)شیخ الادب مولانا محمد ادریس سلفی حفظہ اللہ۔
(10)فضیلتہ الشيخ مولانا محمد اکرم مدنی صاحب حفظہ اللہ۔
(11)فضیلتہ الشيخ مولانا عابد مجید مدنی صاحب حفظہ اللہ ۔
(12)شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن صاحب حفظہ اللہ۔
□2000 کو جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فراغت حاصل ہوئی۔ اور شہادت العالمیہ وفاق المدارس سلفیہ کی سند حاصل کی۔
2003 میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی سند حاصل کی۔اور
2009 میں گورنمنٹ ہائی سکول گٹ والا میں استاد بھرتی ہوئے اور سکول میں عربی کے مضمون پڑھاتے ہیں۔
2011 میں ایم اے اسلامیات سرگودھا یونیورسٹی سے کیا۔
مولانا محمد داؤد صاحب جامعہ میں منعقد ہونے والے تربیتی ورکشاپ میں باقاعدہ سے شرکت کرتے ہیں۔مولانا محمد داؤد صاحب جامعہ کی لائبریری میں مدیر مکتب کی بحیثیت 2000 سے تا حال خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔مولانا محمد داؤد صاحب لائبریری میں عصر سے رات11 بجے تک موجود رہتے ہیں اور اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں۔
●شیخ محترم طلباء کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں اور بالخصوص(مقالہ لکھنے والوں کےلیے)
ماشاءاللہ بااخلاق شخصیت ہیں اس کے ساتھ ساتھ مہمان نواز بھی ہیں اور خوش مزاج بھی ہیں۔
اللہ تعالٰی شیخ محترم کی سعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین۔

یہ بھی پڑھیں:مولانانذیر احمد حفظہ اللہ 

● ناشر: حافظ امجد ربانی
● متعلم: جامعہ سلفیہ فیصل آباد