سوال 7194
محترم کیا یہ حدیث مبارکہ ہے، مؤمن مسجد میں ایسے جیسے مچھلی پانی میں ہوتی ہے، اور منافق مسجد میں ایسے جیسے پرندہ قید میں ہوتا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
یہ مشہور بات ہے، لیکن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے۔
کسی کا قول ہو گا جو بعض لوگوں کے ہاں بطور حدیث مشہور ہو گیا۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ




