قاری عبدالحسیب اعوان صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ(مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد ) کا مختصر تعارف

وإذا ظهر العلمُ في بلدٍ أو محلّة قلّ الشر في أهلها، وإذا خفي العلم هناك ظهَر الشرّ والفساد ۔
“جب علم کسی شہر یا ملک میں غالب ہوجائے(ظاہر ہوجائے) تو وہاں کے رہنے والوں میں برائی کم ہوجاتی ہے، اور جہاں علم چھپ جائے( کم ہوجائے) تو وہاں شر اور فساد غالب(بڑھ) ہوجاتا ہے”قاری عبدالحسیب حفظہ اللہ کا ددھیال کی طرف سے شجرہ نسب “اعوان” خاندان سے ملتا ہے اور ننھیال کی طرف سے”کیلانی “خاندان سے
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی جو اولاد حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ہے ان کو فاطمی کہتے ہیں (حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ ، حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ )اور غیر فاطمی اولاد میں محمد بن حنفیہ رحمہ اللہ حضرت عباس علمدار رحمہ اللہ حضرت عمر اصغر المعروف (عمر اطراف )سےنسل چلی ہے۔فاطمی اولاد “سادات” کہلاتی ہے اور غیر فاطمی” علوی،اعوان “کہلاتی ہے۔
●شیخ محترم کا شجرہ نسب غیر فاطمی سے حضرت عباس علمدار رضی اللہ سے ہوتا ہوا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ سے جا ملتا ہے۔
مکمل شجرہ نسب
عبدالحسیب بن مولانا سلیم اللہ بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز بن ولی کامل مولانا عبداللہ المعروف غلام رسول قلعوی بن رحیم بخش بن نظام الدین خادم بن بہاؤ الدین بن حافظ محمد اکرم بن محمد عصمت اللہ بن حافظ عبداللہ بن شیخ سکندر بن نور محمد بن پیر محمد بن حاجی محمد بن خیر الدین بن نظام الدین بن بابا نڈھا بن گوندل بن حضرت ربیعہ بن عبدالواحد بن سھگر بن حضرت دائم عرف علی بن علی بن محمود علی بن طاہر بن بہادر علی بن محمد علی بن احمد علی بن عبداللہ بن عون قطب الدین شاہ بن یعلی بن حمزہ حمزہ ثانی بن طیار بن قائم علی بن جعفر بن حمزہ الاکبر ، حسن بن عبید اللہ بن حضرت عباس علمدار بن جد اعلیٰ اعوان، امیر المومنین سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ۔
شیخ محترم کا ننھیال(کیلانی خاندان )کا مختصر تعارف
نانا کا نام محمد سلیمان کیلانی بن نور الہی بن مولانا امام دین بن حاجی محمد جدا علی خاندان۔
حاجی عارف کے بیٹے امام دین ان کے آگے بیٹے نور پھر نور کے آگے چار بیٹے تھے سلیمان، ادریس ،عبدالرحمن، عبدالغفور،
● مولانا سلیمان کیلانی رحمہ اللہ جو شیخ محترم کے نانا ہیں اور مفسر قرآن عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کے برادر اکبر تھے مولانا سلیمان کیلانی رحمہ اللہ نے مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ سے کسب فیض کیا۔
اور تصنیف وتالیف کا بھی لگاؤ تھا عربی، فارسی کی کئی کتابوں کے ترجمے کیے ، مولانا اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کی کچھ کتابیں جو انہوں نے شروع کی تھیں لیکن مکمل نہ کرسکے ( دار فانی سے کوچ کرگئے) تو پھر مولانا سلیمان کیلانی رحمہ اللہ نے ان کتابوں کو مکمل کیا۔
کتابت کے حوالے سے اس خاندان کی بڑی خدمات ہیں جو قابل تعریف ہے۔
●یہاں شیخ محترم کی والدہ محترمہ کا تذکرہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں وہ بڑے علمی خاندان سے تعلق رکھنے والی تھیں اللہ تعالٰی نے ان کو بہت سی خوبیوں سے نوازا تھا انہوں نے اپنے والد گرامی(مولانا سلیمان کیلانی رح )سے درس نظامی مکمل کیا
بڑی ذہین وفطین تھی
اور ان کے معمولات میں قابل ذکر ان کی”کتابت ” ہے
کتابت ان کامشغلہ تھا جس میں بلوغ المرام، مشکاۃ المصابیح کی مکمل اردو کتابت، علم النحو (مولانا چرتھالوی رح) والی،
وغیرہ کی کتابت کی۔
● قاری عبدالحسیب اعوان حفظہ اللہ 20 دسمبر 1986کو (قلعہ میاں سنگھ )ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ناظرہ قرآن مجید جامع مسجد اہل حدیث (مرکزی عید گاہ والی) سے شروع کیا حافظ آباد روڈ (گوجرانوالہ ) سے قاری ایوب صاحب سے پڑھا اور مڈل تک ابتدائی تعلیم( گورنمنٹ پی بی ماڈل ہائی سکول ) سے حاصل کی۔
●بعد ازاں 2002 سے وسط 2003 تک جامعہ لاہور الاسلامیہ (رحمانیہ) نیو گارڈن ٹاؤن میں قاری محمد رفیق بنگلہ دیشی سے قرآن مجید حفظ کیا۔
اس کے بعد جامعہ لاہور الاسلامیہ (رحمانیہ )سےثانویہ عامہ کیا پھر تقریبا ڈیڑھ سال کے لیے مدرسہ اشرف العلوم دیوبندیہ گوجرانوالہ میں تجوید القرآن صرف ونحو کی تعلیم حاصل کی۔
●2005 میں باقاعدہ دینی تعلیم کے لیے پاکستان کے معروف ادارہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد کا انتخاب کیا اسی کے ساتھ وفاق المدارس السلفیہ کی اسناد بھی حاصل کی۔
جن مشائخ کرام سے کسب فیض کیا
(1) شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم صاحب حفظہ اللہ۔
(2) شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ
(3) شیخ الحدیث مولانا یونس بٹ رحمہ اللہ۔
(4)پروفیسر محمد یاسین ظفر حفظہ اللہ ۔
(5) فضیلۃ الشيخ مفتی عبدالحنان زاہد حفظہ اللہ۔
(6) فضیلۃ الشیخ محمد اکرم مدنی حفظہ اللہ۔
(8) شیخ الادب مولانا محمد ادریس سلفی حفظہ اللہ۔ (9)فضیلۃ الشیخ مولانا ندیم شہباز حفظہ اللہ۔
(10)قاری نوید الحسن لکھوی رحمہ اللہ ۔
شیخ محترم کے ہم مکتب احباب
(1) پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر عثمان، (رائیونڈ ،لیکچرر اسلامیات یونیورسٹی آف لاہور، پی ایچ ڈی )
(2)پروفیسر احسان اللہ، (بوریوالہ، عربی ٹیچر)
(3) پروفیسر اویس ندیم، (رحیم یار خان، عربی ٹیچر، ایم فل)
(4)فضیلۃ الشيخ محمد عثمان فیصل قصوری(معروف پنجابی خطیب )
(5)پروفیسر محمد عبدالستار قصور، حفظہ اللہ (ایم فل )
(6)محترم جناب محمد اویس صاحب( رکن: وفاق المدارس السلفیہ )
(7) ڈاکٹر پروفیسر عثمان علی صاحب (لیکچرار چیچہ وطنی)
■ شیخ محترم نے 2009 میں جامع مسجد قباء اہل حدیث مدینہ ٹاؤن (فیصل آباد ) میں امامت، ناظرہ قرآن، ترجمۃ القرآن کی تدریس کرتے رہے
2018 تک خدمت سر انجام دیتے رہے۔
●2012میں شیخ محترم نے جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے سند فراغت حاصل کی اور 2013 سے جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
جامعہ میں ترجمۃ القرآن، بلوغ المرام، صرف ونحو، اور تجوید کے اسباق،
اس کے ساتھ ساتھ درجہ اول کے طلباء کے حدر ومنزل پر بھی بھرپور توجہ دیتے ہیں۔
●2013 سے تاحال جامع مسجد ابراہیم سعید کالونی نمبر 2 ایمان چوک ( فیصل آباد ) میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمارہے ہیں ۔
شیخ محترم بڑے نفیس انسان ہیں طلباء کے ساتھ بڑی محبت کرتے اور والدہ محترمہ کی طرح ان کو بھی اللہ تعالٰی نے “کتابت “کا ملکہ عطاء کیا ہے ۔اللہ تعالٰی شیخ محترم کی جہود کو قبول فرمائے آمین ۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا داؤدحفظہ اللہ

● ناشر: حافظ امجد ربانی
● متعلم جامعہ سلفیہ فیصل آباد