سوال 7247

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شیخ وضاحت فرمائیے گا کہ سونا سستے ریٹ پر خرید کر کچھ دن بعد ریٹ زیادہ ہونے کی صورت میں منافع حاصل کرنے کے لیے بیچنا جائز ہے؟
ایسا کر کے پیسے کمانا صحیح ہے جبکہ ہم اس کاروبار سے منسلک نہ ہوں اور کوئی دکان وغیرہ نہ ہو؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سونا لے کر رکھا جا سکتا ہے، چاندی رکھی جا سکتی ہے، ڈالر ریال اور دیگر کرنسی رکھی جا سکتی ہے اور جب ریٹ تھوڑا اچھا ملے تو اس کو بیچا جا سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ