سوال 7212

السلام علیکم محترم علمائے کرام ایک سوال ہے کہ نشئی انسان کی نماز جنازہ کے بارے کیا حکم ہے اس بارے راہنمائی فرمائیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر وہ موحد تھا متبع سنت تھا اور بد عملی کے اعتبار سے نشئی ہی تھا تو جنازہ تو اس کا ہوگا۔ مگر خواص نہ پڑھیں۔ ہمارے جیسے چھوٹے موٹے جو لوگ ہیں وہ پڑھ لیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ