سوال 7315
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
محترم شیخ صاحب! نماز کے آغاز میں «سبحانك اللهم وبحمدك»، «اللهم باعد بيني…» اور حصن المسلم میں مذکور دیگر دعائے استفتاح میں سے کیا ایک ہی دعا پڑھنی چاہیے، یا ایک سے زیادہ دعائیں اکٹھی بھی پڑھی جا سکتی ہیں؟
قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
افضل تو یہ ہے ہمارے معلومات کے مطابق کہ ایک دعا کو پڑھیں اور اگر آپ اکیلے ہیں نماز کو لمبا کرنا چاہتے ہیں تکرار کر لیں۔ یعنی دوبارہ پڑھیں پھر پڑھیں اسی کو پڑھیں اور اگر ایک سے زیادہ دعائیں پڑھ لیتے ہیں اکٹھی کر کے جمع کر کے تو بہرحال سختی نہیں ہے اس میں بلکہ جواز اور گنجائش موجود ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



