سوال 7327

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
امام نے نماز مغرب کی امامت کروائی مگر پہلی رکعت میں جہری قراءت نہیں کی نماز مکمل کی سجدہ سہو بھی نہیں کیا اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟ راہنمائی کیجئے گا
جزاکم اللہ خیرا

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ، و الصلاۃ والسلام علی رسول اللہ ﷺ۔
سوال یہ ہے کہ امام نے نمازِ مغرب کی امامت کروائی، مگر پہلی رکعت میں جہری قراءت نہیں کی۔ نماز مکمل کر لی اور سجدۃ سہو بھی نہیں کیا۔ اس نماز کا کیا حکم ہے؟
نماز تو ہو گئی۔ البتہ بعد میں سجدۃ سہو کرنا چاہیے یا نہیں؟ اس مسئلے میں اہلِ علم کا اختلاف ہے۔
احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ جب امام سے جہری قراءت ترک ہو گئی ہو تو سجدۃ سہو کر لیا جائے۔
البتہ بعض اہلِ علم کی رائے یہ ہے کہ یہاں سجدۃ سہو لازم نہیں، کیونکہ نماز کا کوئی رکن نہیں چھوٹا۔ قراءت تو کی گئی ہے، فرق صرف یہ ہے کہ جہری قراءت کی جگہ سری قراءت ہو گئی۔
امید ہے، ان شاء اللہ، بات اچھی طرح سمجھ آ گئی ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ