سوال 7238

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کسی پرندے کو ذبح کرتے وقت اس کو اوپر اٹھا کر یعنی کھڑے کھڑے حلال کرسکتے ہیں؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شاید کھڑے ہوکر اسے ہاتھ سے لٹکا کر ذبح کرنے کا سوال ہے تو اس صورت میں پرندے کو اذیت ذیادہ ہوگی۔
جبکہ شریعت ذبح میں بھی احسان کا حکم دیتی ہے۔
واذا ذبحتم فأحسنوا الذبحۃ۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ