ہر برے عمل کے شر سے اللہ کی پناہ
فَرْوَہ بن نوفل اَشجعی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس دعا کے بارے میں پوچھا جو رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ سے مانگا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا: آپ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے کیے ہوئے اعمال کے شر سے، اور ان اعمال کے شر سے جو میں نے نہیں کیے۔
[صحيح مسلم:6895]

