قربانی کا جانور ذبح کرنے کی دعا
اِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَّمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ. اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا مِنْكَ وَلَكَ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ، بِسْمِ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ
میں نے یکسو ہو کر اپنا رخ اُس ذات کی طرف کر لیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا، اور میں نہیں مشرکوں میں سے۔ بے شک میری نماز، قربانی، جینا اور مرنا اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے۔ اُس کا کوئی شریک نہیں، مجھے اسی کا حکم دیا گیا، اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔ [سنن الدارمي:1989، مسند أحمد:15022]
نوٹ: دعا میں مذکور الفاظ: (عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِہِ) کی جگہ اپنا اور اپنے اہلِ خانہ کا نام لیا جائے، یا جس کی طرف سے قربانی کی جا رہی ہو اُس کا نام لیا جائے۔مثلاً اگر نام “یونس” ہو تو یوں کہا جائے:
اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا مِنْكَ وَلَكَ، عَنْ يُونُسَ وَأَهْلِ بَيْتِهِ، بِسْمِ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ
اے اللہ! یہ تیری طرف سے اور تیرے ہی لیے ہے، یونس اور اُن کے گھر والوں کی طرف سے۔ اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔




