صحابۂ کرامؓ کی بے مثال فضیلت
حضرت سعید بن زیدؓ نے فرمایا:
صحابۂ کرامؓ میں سے کسی ایک کا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جہاد کے کسی موقع پر شریک ہونا، یہاں تک کہ اس کا چہرہ گرد و غبار سے اَٹ جائے، تم میں سے کسی ایک کی پوری عمر کے اعمال سے بہترہے، خواہ اسے حضرت نوح علیہ السلام جیسی طویل عمر ہی کیوں نہ مل جائے۔
[سنن أبي داؤد : 4650]



