سوال 7210

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قبر میں پہلا سوال انسان سے ہوگا یا روح سے کیونکہ دنیا میں بیشتر انسانوں کو دنیاوی قبر ملتی ہی نہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
روح اکیلی کچھ نہیں کرتی اور جسم بھی اکیلا کچھ نہیں کرتا۔ روح اور جسم مل کر اعمال کو سر انجام دیتے ہیں لہٰذا اہل سنت والجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ روح اور جسم دونوں سے سوال ہوتا ہے۔ روح کا جسم کے ساتھ جو تعلق ہے اس کی پانچ اقسام ہیں۔ ایک تعلق وہ ہوتا ہے جو قبر میں ہوتا ہے۔ “ثم تعاد روحه إليه أو تعاد روحه في جسده أو في قبره”
تو عارضی طور پر جو روح لوٹائی جاتی ہے سوال و جواب کے لیے وہ اس لیے لوٹائی جاتی ہے۔ اور وہ جو تعلق ہے وہ دنیوی تعلق نہیں ہوتا۔ لہٰذا اس کو دنیا پر قیاس کرنا صحیح نہیں ہے۔ تفصیل کے لیے شرح عقیدہ طحاویہ کو دیکھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ