سوال 7130

حکومت پنجاب جو 20، 30 ملین بغیر سود کی قرضہ دے رہی ہے اگرچہ وہ سود گورنمنٹ نے خود ادا کرنا ہے، تو قرض لینے والے پہ صرف اتنا ہے کہ جتنا لینا ہے اتنا واپس کرنا ہے کیا یہ جائز ہے؟
قرض لینے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بہت سارے ٹیکسز سے اس کی فیکٹری کو چھوٹ مل جاتی ہے؟

جواب

سود بہرحال سود ہی ہے، چاہے آپ خود اپنی جیب سے ادا کریں یا آپ کی جگہ کوئی اور، یہاں تک کہ حکومت ہی کیوں نہ ادا کر رہی ہو۔ حقیقت تو یہی ہے کہ آپ اس سودی معاملے اور اس کی کاغذی کارروائی کا حصہ بن رہے ہیں اور اپنا سود کسی دوسرے سے دلوا رہے ہیں۔ یہ محض ایک بہانہ ہے، بلکہ یوں کہیے کہ احکامات کو اپنی مرضی سے توڑنے مروڑنے کی ایک کوشش ہے جو کہ بالکل غلط اور ناجائز ہے۔ کسی بھی حرام کام کے لیے حیلے بہانے ڈھونڈنا بھی دراصل حرام ہی ہوتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ