سوال 7266

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک آدمی نے خاتون سے شادی کر لی پھر رخصتی سے قبل طلاق دے دی، اب دوبارہ اسی سے شادی کرنا چاہتا ہے تو کیا دوبارہ نکاح کر کے حق مہر وغیرہ ادا کرنے ہوں گے۔ کتنی طلاقوں کا حق باقی ہے؟ کیا پہلی طلاق شمار ہوگی یا نئے سرے سے تین طلاقیں؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جیسے ہی طلاق دی چونکہ رخصتی نہیں ہوئی مساس نہیں ہوا جماع نہیں ہوا عدت کوئی نہیں طلاق دیتے ہی دونوں اجنبی ہو گئے حرام ہو گئے ایک دوسرے کے لیے اب رجوع نہیں ہو سکتا تجدید نکاح سے گھر آباد ہوگا حق مہر کا تعین دوبارہ سے ہوگا گواہ بیٹھیں گے ولی راضی ہوگا نکاح کے بعد اس کے پاس دو چانس ہوں گے تین نہیں طلاق دینے کے دو چانس ہوں گے تین نہیں ہوں گے بطور سزا کے اس کے لیے یہ فیصلہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ