سوال 7527

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال یہ ہے کہ کیا صرف خواتین پر مشتمل ایسی تصویر بنانا بھی گناہ ہے جس میں کوئی مرد موجود نہ ہو اور وہ تصویر کسی کے ساتھ شیئر بھی نہ کی جائے، بلکہ صرف اپنے پاس ذاتی یاد کے طور پر محفوظ رکھی جائے؟
مثلاً تصویر میں عورت نے مکمل پردہ کیا ہوا ہو، سر پر دوپٹہ ہو، بال نظر نہ آ رہے ہوں، لباس بھی مناسب ہو اور تصویر میں کوئی ایسی بے ہودہ یا غیر شرعی حرکت بھی نہ ہو۔ نیز اس تصویر کا کوئی خاص مقصد نہ ہو، صرف یاد کے طور پر اپنے پاس رکھی گئی ہو اور اسے اپنے علاوہ کسی دوسرے انسان کو نہ دکھایا جائے۔
کیا ایسی صورت میں بھی تصویر بنانا یا اپنے پاس محفوظ رکھنا گناہ ہوگا؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ذی روح کی تصویر بنانا، خواہ کپڑے کے ساتھ ہو یا بغیر کپڑے کے، جائز نہیں ہے۔ اسے رواج نہیں دینا چاہیے۔
البتہ مجبوری کے احکامات الگ ہوتے ہیں، ان کی اپنی الگ تفصیل ہے۔ لیکن محض شوق، فیشن یا یادگار اور ریکارڈ رکھنے کے لیے ذی روح کی تصاویر بنانا کوئی ایسی چیز نہیں ہے جسے اختیار کیا جائے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ