سوال 7206

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا تحیہ المسجد اور تحیہ الوضو سفر کے دوران بھی پڑھنا لازمی ہے یا نہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
لازم تو کوئی چیز نہیں ہے جس چیز کا موقع مل جائے تو اپنے آپ کو محروم نہیں رکھنا چاہیے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
تحية المسجد ہمارے نزدیک مستحب عمل ہے واجب نہیں ہے۔ میں نے جو اس مسئلہ پر مطالعہ کر رکھا ہے وہ یہی بتاتا ہے۔ اور تحية الوضوء باعث فضیلت عمل ہے۔
تو اگر یہ دونوں عمل دوران سفر کوئی ادا کرنا چاہتا ہے تو کر لے۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ