سوال 7122
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا دوران جمعہ نماز کا طریقہ سکھانے کے لئے منبر سے نیچے اترا جا سکتا ہے اور کیا تربیت کے لیے کہ سب لوگ دیکھ سکیں منبر پر رکوع وغیرہ سکھایا جا سکتا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس میں کوئی شک نہیں کہ نبی کریم ﷺ نے منبر پر کھڑے ہوکر نماز پڑھنا سکھائی ہے، لیکن وہ جمعہ کا موقع نہیں تھا۔ میری مخلصانہ رائے یہی ہے کہ ہم جمعے کے دن ایسا کوئی نیا سلسلہ شروع نہ کریں جس سے سوال و جواب کا ایک نیا دروازہ کھل جائے۔
بہتر ہوگا کہ آپ جمعے کے علاوہ کوئی اور وقت یا ترتیب رکھ لیں، اس طرح آپ کے لیے بھی بتانے اور سمجھانے میں کافی آسانی رہے گی اور سہولت بھی ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




