سوال 7207

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر رات کو وتر رہ جائیں تو کیا صبح پڑھ سکتے ہیں؟ حدیث میں آتا ہے کہ اگر کسی کا رات کو ذکر رہ جائے تو وہ ظہر سے پہلے پہلے کر لے تو اسے رات کے برابر ثواب ملے گا؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
وتر کی قضا دینی چاہیے یہی اولی ہے افضل ہے۔ آپ اسی تعداد کے ساتھ دے لیں جو آپ پڑھتے ہیں ایک، تین، پانچ، سات جو بھی ہے یا پھر ایک طریقہ یہ ہے کہ سورج طلوع ہونے کے بعد زوال سے پہلے پہلے آپ دو دو کرکے اس کو 12 رکعت تک لے جائیں تو یہ جفت ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ