سوال 7244
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا لڑکی کے والدین کی طرف سے حق مہر میں کسی مہنگی چیز یا طے شدہ نقدی کی شرط رکھی جا سکتی ھے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں باہمی رضامندی ضروری ہے۔ مہر بہت قیمتی بھی ہوسکتا ہے اور شوہر کے حالات کا اعتبار بھی ضروری ہے۔ یہ چیزیں پہلے طے ہوں پھر نکاح۔
اگر فریقین میں سے کوئی راضی نہیں تو نکاح نہ کریں۔
سب سے بڑھ کر اعتدال ہونا چاہئیے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




