سوال 7157
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ولایت علی کیا ہے آج کل تقاریر میں بریلوی حضرات بھی زور دیتے ہیں اس کے بنا نجات نہیں ہے وغیرہ وغیرہ شیخ رہنمائی فرمائیں؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر ولایت کا معنی دوست، محبت اور نصرت لیا جائے تو پھر بات واضح ہے:
“مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهٰذَا عَلِيٌّ مَوْلَاهُ”
یعنی حضرت علیؓ سے محبت اور تعلق یقیناً ایمان کا حصہ ہے، اور علیؓ سے محبت ایمان کی علامت ہے۔
البتہ اگر ولایت سے مراد وصایت، خلافتِ بلا فصل یا پہلے خلیفہ ہونے کا دعویٰ لیا جائے، تو یہ مستند بات نہیں ہے۔
لہٰذا پریشان ہونے کی بھی کوئی بات نہیں۔ اس قسم کی گیدڑ بھبکیاں بہت لوگ مارتے رہتے ہیں۔
آخرکار کسی کی نجات، آخرت کی کامیابی اور جنت کا معاملہ، یہ سب صحیح عقیدہ اور عمل کے ساتھ وابستہ ہے، خود ساختہ مسائل اور غیر ثابت دعوؤں کے ساتھ نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
رافضیت کی سہولت کار بریلویت اور یہودیت کی سہولت کار رافضیت ہے۔
صرف پاکستان کے بریلوی اگر رافضیت کا لبادہ اوڑھنا چھوڑ دیں تو محرم میں بھی کچھ نہ ہو۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ




