سوال 7313

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک آدمی وضو کرتا ہے تو جسم کا کوئی حصہ خشک رہ گیا ہو تو اس کا کیا حل ہے؟
وضو دوبارہ شروع کرے یا اس جگہ پر گیلا ہاتھ پھیر لے۔
جزاک اللہ خیرا

جواب

سارا وضو دوبارہ کریں گے
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا، اس کے پاؤں کے اوپری حصہ میں ایک درہم کے برابر حصہ خشک رہ گیا تھا، وہاں پانی نہیں پہنچا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے وضو، اور نماز دونوں کے لوٹانے کا حکم دیا
[سنن ابي داؤد حدیث نمبر : 175]
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کر کے آیا، اس نے اپنے پاؤں میں ناخن کے برابر جگہ (خشک) چھوڑ دی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم واپس جاؤ اور اچھی طرح وضو کرو“
[سنن ابی داؤد حدیث نمبر : 173]
ان دونوں حدیثوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جسم کے کسی اعضاء کے خشک رہ جانے کی وجہ سے دوبارہ وضو کرنے کا حکم دیا ہے وہی حصہ دھونے کا حکم نہیں..!
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ