امام بقی بن مخلد رحمہ اللہ اپنی “المسند” میں سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ ایک سو تریسٹھ (163) احادیث لائے ہیں۔
علامہ ذھبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:مُسْنَدُهُ فِي “مُسْنَدِ بَقِيٍّ” مائَةٌ وَثَلاَثَةٌ وَسِتُّوْنَ حَدِيْثاً.(سير أعلام النبلاء ١٦٢/٣)

امام اہل السنہ احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی “المسند” میں “مسند معاوية بن أبي سفيان” میں ایک سو بارہ (112) روایات درج کی ہیں۔

الإمام الحافظ ، شيخ الإسلام أبو يعلى ، أحمد بن علي بن المثنى الموصلي رحمہ اللہ نے اپنی “المسند” میں سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی سینتیس (37) روایات درج کی ہیں۔

علامہ أبو علي حسن بن علي الأهوازي (ت٤٤٦ه‍) نے ان کی سیرت اور بیان کردہ روایات پر دس اجزاء سے زائد پر مشتمل ایک کتاب لکھی۔(سير أعلام النبلاء ١٨/١٣)

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ چار روایات کو امام بخاری و مسلم رحمھما اللہ دونوں نے اور چار روایات کو صرف امام بخاری اور پانچ روایات کو صرف امام مسلم نے “الصحیح” میں درج کیا ہے۔

کتبِ ستہ میں سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی روایات کی تعداد ساٹھ (60) ہے۔

وہ صحابہ کرام جنہوں نے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات بیان کی ہیں۔
١)سیدنا عبداللہ بن عباس ٢)وجرير بْن عَبد اللَّهِ البجلي ٣)أبو سَعِيد الخُدْرِيّ ٤)أَبُو عَبد اللَّهِ الصنابحي ٥)أبو ذر الغفاري ٦)عبداللہ بن زبیر ٧)ابو الدرداء ٨)عبداللہ بن عمر ٩)نعمان بن بشیر ١٠)محمد بن مسلمہ ١١)ابو الطفیل ١٢)سائب بن یزید ١٣)عبداللہ بن عمرو بن العاص ١٤)وائل بن حجر ١٥)معاویہ بن خدیج ١٦)سبرة بن معبد ١٧)عبدالرحمن بن شبل ١٨)اسید بن ظھیر ١٩)ابو عامر الاشعری ٢٠)يزيد بن جارية رضي الله عنهم أجمعين

وہ تابعین جنہوں نے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات بیان کی ہیں۔
١)حسن بصری رحمہ اللہ ٢)خالد بن معدان ٣)سعيد ابن المسيب ٤)سعید المقبری ٥)عبدالرحمن بن ھرمز الاعرج ٦)عطاء بن ابی رباح ٧)محمد بن جبیر بن مطعم ٨)محمد بن سیرین ٩)محمد بن علی بن ابی طالب المعروف ابن الحنفیۃ ١٠)مطرف بن عبداللہ ١١)همام بن منبه ١٢)ابو ادریس الخولانی ١٣)عروہ بن زبیر ١٤)سالم بن عبداللہ بن عمر ١٥)مجاھد بن جبر ١٦)ابو قلابہ ١٧)امام مکحول وغیرھم

تهذيب الكمال ١٧٧/٢٨ أسد الغابة ٢٠٤/٥ الإصابة ٢٣٣/٩

✍️حافظ عبدالرحمن المعلمی